دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 27 مارچ 2009ء
جمرود مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے خود کش دھماکے میں 50 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور غم کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی سے آگے بڑھے تاکہ عدم تحفظ کے شدید ترین احساس سے عوام نجات پا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top