لوڈشیڈنگ کے عذاب نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے : پروفیسر ذوالفقار علی

مورخہ: 27 مارچ 2009ء
تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر پروفیسر ذوالفقار علی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اور ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ حکومت غریب کی مشکلات کو سنجیدگی سے سمجھے اور اسے حل کرنے کیلئے پالیسیاں تشکیل دے وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ایگزیکٹو ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل کسی بھی حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ سیاسی محاذ آرائی اور انا کے بت کی پوجا ملک و قوم اور خود حکمرانوں کیلئے بھی نقصان کا باعث ہے۔ پروفیسر ذوالفقار نے کہا کہ جہالت اور غربت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ آنے والے وقت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عوام کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے حقوق کا شعور دینے پر محنت کررہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top