شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کل رات مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

مورخہ: 31 مارچ 2009ء
مرکزی ناظم حلقہ ہائے درود تحریک منہاج القرآن الحاج محمد سلیم قادری نے منہاج القرآن کے مرکز پر منعقد ہونے والی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقد اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل (جمعرات بعد نماز عشاء مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے نو تعمیر شدہ گوشہ درود ہال میں منعقد ہوگا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی فونک خطاب لاہور کے علاوہ پاکستان کے دیگر 11 بڑے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والے روحانی اجتماعات میں بھی سنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت پاکستان اور بیرونی دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پڑھا جانے والادرود شریف، جوکہ کروڑوں کی تعداد میں ہوتا ہے اس مجلس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بار گاہ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس روحانی اجتماع کے جملہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top