تحریک منہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام کی نانی کی رحلت

تحریک منہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام کی نانی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث رحلت فرماگئیں ان کی عمر 75 سال تھی۔ انہیں ضلع سیالکوٹ کے قصبہ وسنکے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مقدسہ کے تصدق سے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top