گورنمنٹ پولیٹیکنیکل کالج ہری پور کے طلبہ کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی دعوت پر مرکز آمد

گورنمنٹ پولی ٹیکنکل کالج ہری پور کے ایک سو طلبہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی قیادت کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ سیکرٹری جنرل موومنٹ ساجد گوندل اور سیکرٹری کوآرڈنیشن محمد طیب ضیاء نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو مرکز کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کروایا گیا جس کے بعد کانفرنس ہال میں طلبہ کیلئے تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

محترم ساجد گوندل نے تعارفی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج سے 28 سال قبل اس صدی کی تجدیدی تحریک کا آغاز کیا اور یہ ان کے مشن کی خالصیت اور ان کی دن رات کی محنت کا ثمر ہے کہ آج تحریک منہاج القرآن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تقریباً 100 ممالک میں اپنا تنظیمی نیٹ ورک رکھتی ہے، اس تحریک نے ملک بھر میں 572 تعلیمی ادارے قائم کرکے ایک تعلیمی انقلاب کا آغاز کردیا ہے، شیخ الاسلام نے اسی مختصر عرصے میں 1000 سے زائد کتب لکھی ہیں اور 6 ہزار سے زائد مختلف موضوعات پر لیکچرز دئیے ہیں جو امت مسلمہ کے نوجوانوں کو راہ ہدایت پر لانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دعوت دینے کیلئے مختلف نظامتیں اور فورمز قائم کیے ہیں تاکہ ان کے لیول پر دعوت موثر ہو، ان ہی میں سے طلبہ کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا فورم قائم کیا گیا ہے جو تعلیمی اداروں میں مصطفوی افکار کے فروغ کیلئے پرامن طریقے سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا موومنٹ طلبہ کی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کامقصد تعلیمی اداروں پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی فکری و نظریاتی، علمی و روحانی اصلاح کرنا ہے موومنٹ شیخ الاسلام کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ میں سٹڈی سرکلز اور درود سرکلز کو رواج دے رہی ہے تاکہ طلبہ کے علم میں بھی اضافہ ہو اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع بھی دلوں میں روشن ہو۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں موومنٹ کی ممبرشپ اختیار کی اور صوبہ سرحد میں موومنٹ کے کام کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top