بین الثقافتی پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے وفد کی شرکت

فرانس کے شہر مونتینی میں ایک بین الثقافتی (انٹر کلچرل) پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں برازیل، تیونس، الجزائر، مراکش، انڈیا، مروشش اور افریقہ کے ممالک کے علاوہ پاکستانی وفود نے بھی شرکت کی، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک خصوصی وفد نے صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں قاری طارق، سیکرٹری میڈیا راؤخلیل احمد اور سہیل محمود شامل تھے۔ منہاج نعت کونسل فرانس کے سربراہ قاری طارق اور سہیل محمود نے پاکستانی ملی نغموں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر تمام ممالک کے نمائندگان نے سٹال بھی لگائے۔ پاکستانی سٹال پر پروگرام میں شامل خواہش مند خواتین کو فری مہندی بھی لگائی گئی جس کا اہتمام مسٹر اینڈ مسز طارق چودھری نے کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top