بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف و سالانہ عرس غوث الاعظم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف اور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی کے سالانہ عرس کی محفل 12 اپریل بروز اتوار کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منعقد ہو گی۔ پروگرام کے مطابق محفل میں تلاوتِ کلام پاک اور نعت خوانی ہو گی جس کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی پیرانِ پیر شیخ عبدا لقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی سیرت پر خطاب کریں گے۔ تمام اہل بارسلونا کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے ۔ محفل کا آغاز بعد از نماز عصر (6:15) پر ہو گا جب کہ محفل کا اختتام نماز مغرب پر ہو گا۔

نوید احمد اندلسی، سیکریٹری جنرل (منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top