مجید نظامی کی اہلیہ کی رحلت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر مجید نظامی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈا سے مجید نظامی کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، اللہ تعالیٰ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، میاں زاہد اسلام، قاضی فیض الاسلام، عبدالحفیظ چودھری اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے مرحومہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top