تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے دیرینہ رہنماء محمد اشرف اوپل سپرد خاک

مرحوم جانثار، وفادار اور مخلص رہنما تھے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رہنماء محمد اشرف اوپل گذشتہ دنوں ڈنمارک میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ انہیں ٹاؤن شپ میں روضتہ المخلصین کے احاطہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم تحریک کے بانی رہنماؤں میں شامل تھے اور ڈنمارک تنظیم کے سینئر رہنما تھے۔ ان کی تحریک کیلئے گراں قدر اور تاریخی خدمات ہیں۔ نمازہ جنازہ مرکزی امیر تحریک امیر فیض الرحمن خان درانی نے پڑھائی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نجم الثاقب، احمد نواز انجم، جواد حامد، سہیل رضا، ساجد بھٹی، عاقل ملک، ڈاکٹر شاہد محمود اور میاں زاہد اسلام، تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین اور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم جانثار، وفادار اور مخلص رہنما تھے ان کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین کے صدقے جوار رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top