تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض یورپ کے دعوتی و تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے۔

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض یورپ کے دعوتی و تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے انہیں رخصت کیا۔ وہ یورپ کے دورے کے دوران بلجیم، سپین، جرمنی اور ہالینڈ میں تحریک منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز میں اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ تحریک منہاج القرآن اٹلی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر کارکنوں کے الوداعی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دنیا کے پانچ براعظموں میں دین حق کا پیغام عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کی صورت میں عالم اسلام کو ایسی تحریک عطا کر دی ہے جو اپنے تنظیمی نیٹ ورک اور مؤثر دعوت کے حوالے سے اسلامی دنیا میں منفرد شناخت بنا چکی ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی اصلاح اور دین مبین کی مختلف جہتوں میں تجدید کا فریضہ انجام دینے والی تحریک اسلام کی حقیقی تعلیمات عام کر رہی ہے۔ یورپ میں بسنے والے نوجوانوں کی اکثریت کو تحریک منہاج القرآن نے یہ شعور دے دیا ہے کہ اسلام قیامت تک کیلئے قابل عمل دین ہے۔ اسلام کے خلاف ہونے والے پے در پے حملوں کے باعث فکری و ذہنی شکست کی طرف بڑھنے والے مسلمانوں کو شیخ الاسلام کی دعوت و تبلیغ نے پھر سے حوصلہ، ہمت، جرات اور علم و شعور عطا کر دیا ہے۔ وہ دیار کفر میں دین مبین کی خدمت کا فریضہ اعتماد سے ادا کر رہے ہیں اور اللہ کے کرم اور فضل سے اسلام کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کے ازالے کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عالمی سطح پر اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اصلاح احوال کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پورے عالم میں امن و سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لا کر اس کا پیغام امن و سلامتی عام کرنا ہمارا مشن ہے اور دہشت گردی، انتہاء پسندی اور تنگ نظری کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کے مذموم اور بھیانک اقدام کے خلاف تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں برسرپیکار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top