منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کا تعارف

منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کا قیام 13 مئی 2007ء کو عمل میں آیا۔ مسز فوزیہ عارف کھوکھر منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کی صدر جبکہ فوزیہ گلزار ناظمہ ہیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر تنظیمات کی طرح بھکر میں بھی ویمن لیگ شاندار انداز میں کام کر رہی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ علاقے میں خواتین کے حقوق، اسلام کا فروغ اور خصوصاً گھروں میں خواتین کو اسلامی اقدار سے آشنا کرنے میں اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے سالانہ شہر اعتکاف میں منہاج القران ویمن لیگ بھکر کی ہر سال 60 سے زائد خواتین شرکت کرتی ہیں۔ رواں سال لیلۃ القدر کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر نے 7 کروڑ 76 لاکھ اور 37 ہزار مرتبہ درود پاک کا تحفہ پیش کیا۔ اس وقت بھکر شہر سے 155 خواتین منہاج القرآن ویمن لیگ کی رکن جبکہ 2 لائف ممبر ہیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کی صدر مسز فوزی عارف روزانہ درس حدیث دیتی ہیں۔ جس میں بھکر شہر سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ اس کےعلاوہ وہ روزانہ شہر کے مختلف گرلز کالجز اور سکولز میں طلبہ کے لیے ایک گھنٹہ پر مشتمل درس قرآن کی کلاس کا اہمتام کرتی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اسوقت 137 حلقہ ہاائے درود قائم ہیں جہاں روزانہ باقاعدگی سے خوایتن گوشہ درود کے منتخب دورد پاک کا ورد کرتی ہیں۔ منہاج ویمن لیگ ہر دو ماہ کے بعد خواتین کی محفل میلاد کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام خواتین ذاتی طور پر اپنے فنڈ سے کرتی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ لیہ میں ویمن لیگ کی نئی تنظیم بھی قائم کر دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top