منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام محافل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام حسب سابق اس سال بھی ناروے میں ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت دعوت ناروے کے تحت مختلف علاقوں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اوسلو میں Ammerud, Vestli, Ragnhild, Gamle Byen, Stovner Hoybratten and Prinsdal, Bjorndal اور اوسلو سے باہر Enebakk and Lorenskog, Stavanger میں میلاد محافل کا انعقاد کیا گیا۔

ان محافل میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ان محافل میں خاص فوکس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب پر رکھا گیا تاکہ حاضرین تک آپ کا پیغام آپ کے ہی زبانی پہنچایا جائے۔ اس سلسلے میں ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے (Birmingham, UK) میں استقبال میلاد 2007 کے موقع پر کیا جانے والے خطاب "سلام اور میلاد کا باہمی تعلق" سے 25 منٹ کا پارٹ (35 منٹ سے 60 منٹ تک) منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ درج ذیل شیڈول ان محافل میں follow کیا گیا۔

تفصیل پروگرام اوقات کار
تلاوت 5 منٹ
قصیدہ بُردہ شریف 5 منٹ
تعارف اور انفارمیشن 10 منٹ
نعت دف کے ساتھ 10 منٹ
خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 25 منٹ
محفل نعت 40 منٹ
دعا، سلام 10 منٹ
کل دورانیہ 1گھنٹہ 45 منٹ

ہر پروگرام کے اختتام پر حاضرین میں مفت DVD اسی خطاب کی تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ درود کارڈز اور انفارمیشن پمفلٹس نارویجن زبان میں بھی تقسیم کیے گئے۔ کل 159 کی تعداد میں DVD اس مبارک ماہ میں تقسیم کی گئیں۔ کل 318 کی تعداد میں درود کارڈز اس مبارک ماہ میں تقسیم کیے گئے۔ الحمدللہ منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے تحت اب تک 261 فیملیز تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام آپ کی DVD's کے ذریعے پہنچایا جا چکا ہے۔

رپورٹ : نوشازہ حسین (MWL ناروے)
مرتب : میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top