منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایم فل کے طلبہ کا وائیوا

(رپورٹ : محمد نواز شریف)

منہاج یونیورسٹی، لاہور میں ایم فل عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز کے طلبہ نے اپنے فائنل مقالہ جات جمع کرا دیئے ہیں۔ چارٹرڈ ملنے کے بعد منہاج یونیورسٹی میں کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں ایم فل کا یہ ابتدائی سیشن ہے، جس کا آغاز 3 سال قبل ہوا تھا۔ 20 اپریل 2009ء کو منہاج یونیورسٹی کے ڈپیارٹمنٹ اسلامک سائنسز اینڈ عریبک میں طلبہ و طالبات نے مقالہ جات جمع کرانے کے علاوہ اپنے وائیوا جات بھی دیئے۔ مقالے جمع کرانے کے بعد وائیوا جات دینے والے طلبہ میں

  • محترم محمد نواز ظفر (دراسہ و تحقیق المخطوطہ کوثر النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ تالیف: عبد العزیز پرھاروی 1206ء)
  • محترم سید افتخار احمد (دراسہ و تحقیق المخطوطہ کوثر النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ تالیف: عبد العزیز پرھاروی 1206ء)
  • محترم شبیر احمد جامی ( ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ کا نظریہ وحدۃ اور پیر مہرعلی شاہ)
  • محترمہ فرخ سہیل ( کلام اقبال پر قرآنی اسلوب و مضامین کا اثر (فنی و فکری جائزہ)
  • محترم سمیع اللہ ( صوفی برکت علی لدھیا نوی کا اسلوب دعوت و تربیت (تحقیقی وتجزیاتی جائزہ)
  • محترم محمد ممتاز الحسن (کتب صرف کا ایک جائزہ)
  • محترم محمد سرور (قیام پاکستان کے بعد پنجاب میں اردو نعت گوئی کا جائزہ)
  • محترم محمد افضل کانجو (Presenting Islam to The Contemporary Young Muslim Generation)
  • محترمہ حمیدہ بیگم (شروح بردہ البوصیری فی شبہ القارہ مع تحقیق و دراستہ شرح قصیدہ البردۃ)
  • محترم حافظ عبد القیوم (A critical study of the Translation of Tanveer-ul-Miqbas Min Tafseer Ibn Abbas)
  • محترم غلام محمد عبد الرؤف (ڈاکٹر پیر محمد حسن محقق و مترجم)
  • محترم ضیاء الدین (الہامی مذاہب میں تصور حلال و حرام اور اس کے طبی اثرات)

شامل ہیں۔

سابق پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے شعبہ عربی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد شریف سیالوی، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ عربی و اسلامیات سے ڈاکٹر محفوظ احمد، گورنمنٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون، راولپنڈی کے شعبہ عربی و اسلامیات کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق اور گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات کے پرنسپل ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے طلبہ و طالبات سے وائیوا جات لیے۔

پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، وائس پرنسپل ڈ اکٹر ظہور اللہ الازہری، انچارج ایم فل ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، کوآرڈینیٹر ایم فل اللہ دتہ طاہر، کلرک ایم فل جاوید اقبال، ڈاکٹر علی اکبر قادری، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، سینئر ریسرچ سکالر ایف ایم آر آئی تاج الدین کالامی، میاں محمد عباس نقشبندی، عبدالقدوس درانی، عبدالوحید، صابر حسین نقشبندی، غلام مجتبی طاہر، عتیق حیدر اور کالج آف شریعہ کے دیگر اساتذہ کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top