فرانس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 01 مئی 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں صدر مجلس شوریٰ کے صدر چودھری محمد سعید، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل عبدالجبار بٹ ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چودھری، سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس حاجی حمید اللہ نعیمی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فرانس سہیل بٹ، منہاج القرآن سارسل سے حاجی خلیل ، مہر ارشد، سلیم خان، صدر عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز احمد، چیئرمین نواب نذیر حیدر سیال ہسپتال چودھری نذیر سیال کے علاوہ ناظم میڈیا راؤ خلیل احمد بھی شریک تھے۔ مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ان دنوں یورپ کے تنظیمی دورے پرہیں۔ آپ اس دورہ کے دوران جرمنی، اٹلی، سپین اور دیگر تنظیمات کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ : خلیل احمد راؤ (ناظم میڈیا فرانس)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top