قیام امن کیلئے ہمیں ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا : ساجد گوندل
تعلیم کو اولین ترجیح بنا لیا جائے تو دہشت گردی کا ناسور خودبخود
دفن ہو جائے گا
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سے آئے ہوئے
طلبہ وفد سے گفتگو
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ہمیں ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ طلبہ تنظیمات اگر سنجیدگی اور مثبت طریقے سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیں تو معاشرے سے انتہاء پسندی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنالے تو شعور بیدار ہوگا اور دہشت گردی کا ناسور خودبخود دفن ہوجائے گا۔ وہ حافظ تجمل کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی (گوجرانوالہ کیمپس) سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواندگی کا تناسب بڑھانے کیلئے فوری پالیسی وضع کرکے اگلے پانچ سالوں میں ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کا تہیہ کر لے تو اس کے دیگر مثبت اثرات کے ساتھ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تمام تر توجہ حصول علم اور ذاتی تربیت پر دیں تو وہ معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کے خاتمے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تبصرہ