تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا سالانہ اجلاس 2009ء

مورخہ: 03 مئی 2009ء

رپورٹ : عابد حسین حسنی (منہاجین)

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے ضلعی صدر جناب محمد حفیظ قادری نے کی۔ یہ تقریب مورخہ 3 مئی 2009 کو منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت یوتھ لیگ کے صدر حافظ راشد نے حاصل کی۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ بیکس پناہ میں جناب حافظ راشد نے عقیدت کے پھول نچھاور کیئے جو کہ لائبریری کے اٹینڈینٹ ہیں۔

تحریک کے نائب ناظم جناب فرید احمد منہاجین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ عابد حسین منہاجین نے کارکنوں سے تربیتی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں اس چیز پر زور دیا کہ اگر ہم آج اپنے مشن کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور منہاج القرآن کا پیغام لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا مطالعہ کرنا ہو گا اور ان کے خطابات کو سننا ہو گا اس سے ہماری تحریک منہاج القرآن اور قائد انقلاب کے ساتھ نظریاتی وابستگی پختہ ہو گی جب ہم خود نظریاتی طور پر پختہ ہونگے تو دوسرے لوگوں کو تحریک کی دعوت احسن طریقے سے دے سکیں گے۔ بعد میں ناظم تربیت نے دعا سے اس تقریب کا اختتام کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top