منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی لائبریری تعمیر نو کے بعد دوبارہ اوپن کر دی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی لائبریری کی دوبارہ تعمیرِ نو کی گئی۔ گذشتہ دنوں اسکا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکزی ناظم فیض عالم قادری نے بتایا کہ لائبریری کو دوبارہ بہترین انداز میں ترتیب دینے پر ہم بالخصوص منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے اہم رکن بلال مشتاق اور حمزہ انصاری کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک ہفتہ کی قلیل مدت میں اس پروجیکٹ کو مکمل کر دیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے معاون کے طور پر راقم بھی ہر وقت انکے ساتھ موجود رہا۔
انہوں نے بتایا کہ علامہ حسن میر قادری نے بھی ہر وقت انکی رہنمائی فرماتے رہیں اور انکی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان سب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ان نوجوانوں کی زندگیوں میں اللہ پاک اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے سنت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
رپورٹ: عقیل قادر ( ناروے)
تبصرہ