منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹوریٹ انٹرفیتھ ریلیشنز کے ناظم سہیل احمد رضا انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔

مورخہ: 04 مئی 2009ء
تحریک منہاج القرآن کی نظامت بین المذاہب تعلقات کے ناظم سہیل احمد رضا 22 ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فئیر میں شرکت کرنے کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ 22 واں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فئیر تہران میں 3 مئی سے شروع ہو گیا ہے جو 12 مئی تک جاری رہے گا۔ بک فئیر میں شرکت کے لیے حکومت ایران نے سہیل احمد رضا کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی ہے۔ آپ اپنے وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے ہیں۔ سہیل احمد رضا بک فئیر میں شرکت کے علاوہ ایران میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ اس دوران آپ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ایرانی حکام کیساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دریں اثناء کتاب میلہ کی اختتامی تقریب میں ایران کے صدر احمدی نژاد بھی ملاقات کریں گے جن سے سہیل احمد رضا کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top