سارسل، فرانس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 01 مئی 2009ء

 منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز سارسل میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا فرانس کی مرکزی تنظیمی عہدیداران صدر عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوھدری محمد سعید، صدر پاکستان عوامی تحریک، طارق چوھدری، ناظم رانا فیصل علی، سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، سہیل بٹ، اور راؤ خلیل احمد نے بھی شرکت کی۔

چیرمین مشاورتی کونسل حاجی خلیل احمد۔ صدر مرکز سارسل محمد افضل، جنرل سیکرٹری فلک شیر، جنرل سیکرٹری مشاورتی کونسل راحت حسین، ناظم مالیات غلام فرید، صدر یوتھ لیگ عثمان گل، جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ عدنان صابر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام کاآغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ناظم نعت کونسل زاہد محمود نے پیش کی۔ جنرل سیکرٹری فلک شیر نے سپاس نامہ پیش کیا، جس میں ادارہ کی دو ماہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس کے بعد مہمانِ خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو امن کے ضرورت ہے۔ جس میں تحریک منہاج القرآن نے بھرپور کراد ادا کر رہی ہے۔ اور انہوں نے بڑے مدلل انداز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت، تحریک کی اٹھان، اور ایک کارکن کے فرائض پرگفتگو کی۔ آخر میں جملہ تنظیمی عہدیداران کاتعارف مہمانِ خصوصی س ے کرایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top