منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف 17 مئی کو ہو گی، علامہ ظل عمر قادری خطاب کریں گے۔

مورخہ: 13 مئی 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام ماہانہ گیارہویں شریف اور درس قرآن کی محفل 17 مئی بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی۔ محفل کا آغاز بعد نماز عصر شام 7 بجے ہو گا اور نماز مغرب تک جاری رہے گی۔ خطاب کے لیے آئرلینڈ سے معروف عالم دین اور Noor TV کے مقرر علامہ ظل عمر قادری تشریف لائیں گے۔ تمام اہل اسلام کو محفل میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ زیادہ حاضری کے پیش نظر اس بار ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل جامع مسجد منہاج القرآن (پرانی مسجد) کی بجائے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (نئی مسجد) میں منعقد کی جائے گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے ماہانہ دروس قرآن کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ہر مہینے یورپ کے مختلف ممالک سے فاضلین درس قرآن کے لیے آیا کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top