کتالونیا کے صدر Jose Montilla کل مورخہ 16 مئی بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا وزٹ کریں گے : محمد اقبال چودھری

مورخہ: 14 مئی 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا اور اسلامک کونسل کتالونیا کے زیراہتمام ہر سال مساجد کے کھلے دروازوں کے سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے دوران کتالونیا کی تمام مساجد کے دروازے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کھولے جاتے ہیں، اس سیشن میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد مساجد کے معلوماتی دورے کرتے ہیں اور دین اسلام اور مسلمانوں کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔

منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چودھری نے نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ منہاج القرآن بارسلونا اور اسلامک کونسل کتالونیا کے زیراہتمام اس مرتبہ مشترکہ طور پر مساجد کے کھلے دروازوں کے سیشن کی افتتاحی تقریب 16 مئی بروز ہفتہ شام 6:30 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب میں بارسلونا اور کتالونیا کی حکومتوں سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیداران اور اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ خصوصی طور پر کتالونیا کے صدر Jose Montilla بھی شرکت کریں گے۔ کتالونیا کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ کسی مسجد میں انعقاد پذیر کسی تقریب میں مقامی صدر شرکت کریں گے۔ دیگر اہم شخصیات میں سے کتالونیا کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر Montserrat Coll، سیکریٹری امیگریشن Oriol Amoros، تاریخی مقام مونت سرات کے صدر Jordi Lopez اورسوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن Jose Maria Sala بھی شرکت کریں گے۔ پروگرا م میں شرکت کے لیے بارسلونا میں پاکستانی قونصلر جنرل ایاز حسین سید اور مراکش کے قونصلر جنرل کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top