علامہ ظل عمر قادری نوجوانوں کی تربیتی نشست سے کل مورخہ 16 مئی کو خطاب کریں گے: محمد عتیق قادری

مورخہ: 14 مئی 2009ء

منہاج یوتھ لیگ سپین، بارسلونا کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کل مورخہ 16 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب (9:00 بجے) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا جائے گا۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق قادری نے نظامت نشر و اشاعت کو بتایا کہ نوجوانوں کی اس خصوصی تربیتی نشست میں علامہ ظل عمر قادری خطاب کریں گے جو کہ آئرلینڈ سے تشریف لا رہے ہیں۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر نے بارسلونا بھر کے نوجوانوں کو اس تربیتی نشست میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی نشستوں میں نوجوانوں کی شرکت بہت ضروری ہے، ہمیں ایسے مواقع سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اہم اسلامی مواقع پر جب بھی یورپ سے کوئی مذہبی سکالر بارسلونا آئے تو ان کے علم سے استفادہ کے لئے منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے نوجوانانِ بارسلونا کے لیے تربیتی نشست منعقد کی جاتی ہے تاکہ نئی نسل تیار ہو سکے اور عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top