گورنر پنجاب سلیمان تاثیر کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ کا دورہ
گورنر پنجاب سلیمان تاثیر نے گزشتہ روز مسجد شہداء کے قریب مال روڈ پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی طرف سے لگائے گئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور منہاج القرآن ویمن لیگ عائشہ شبیر، ناظمہ طاہرہ فردوس، نائب ناظمہ ذرین لطیف اور دیگر عہدیداران موجود تھیں۔ گورنر پنجاب نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور متاثرین سوات اور مالا کنڈ کے لیے عطیہ بھی دیا قبل ازیں مال روڈ ٹریڈ رز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ دریں اثناء مالاکنڈ ایجنسی، سخی کوٹ، تحصیل درگئی میں منہاج رہائشی یونٹ قائم کردیے گئے ہیں۔ کرفیو زدہ اس علاقے میں ایک یونٹ میں درجنوں افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ منہاج خیمہ سکول اور فری کلینک بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں کئی ایک ڈاکٹر ز اور لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سینکڑو ں کیمپ آپریشنل ہیں اور ہر کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درجنوں کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
تبصرہ