تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم میں افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مورخہ: 19 مئی 2009ء
سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کی مدد کے لیے تحریک منہاج القرآن کی پاکستان بھر کی تنظیمات نے بھرپور امدادی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جس میں جھولی پھیلاؤ مہم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام بحالی متاثرین فلوٹ سرفہرست ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات جھولی پھیلاؤ مہم کے ذریعے امداد کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے بڑے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ سیاسی، سماجی، کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ متاثرین کے لیے فنڈ اکٹھا کر رہی ہیں۔ گزشتہ دو دن سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا امدادی فلوٹ لاہور شہر میں چل رہا ہے اور عوام جوق در جوق فنڈ جمع کرا رہے ہیں ۔تحریک منہاج القرآن لاہور نے پورے شہر میں اہم جگہوں پر کیمپس لگا رکھے ہیں جہاں عوام بڑی تعداد میں متاثرین کے لیے اشیائے خوردونوش اور دیگر ضرورت کا سامان جمع کرا رہے ہیں۔ قبل ازیں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ متاثرین سوات و مالا کنڈ کے لیے تحریک منہاج القرآن کی تحصیلی، ضلعی اور بیرون ملک تنظیمات دن رات امدادی سامان اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ مردان میں منہاج خیمہ بستی میں ایک ہزار خاندانوں کو آباد کیا گیا ہے اور انھیں بہتر سے بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top