منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل پوسان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت سید عامر شاہ صاحب نے کی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل قادری صاحب تھے۔ پروگرام میں علامہ محمد انور صاحب، حاجی رحمت صاحب، راجہ عامر صاحب، عابد علی قادری (امام مسجد جنجو اسلامک سنٹر) نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں علاقہ بھر سے جنجو، چھنگ وان سٹی، ساسان، کیمے سٹی، شم پینگ، نکسن دونگ سمیت دیگر شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

 سیول سے محترم عابد علی قادری کی قیادت میں ایک بہت بڑے قافلے نے شرکت کی جسمیں کمپو، پھاجو، انچھن، آنسن شیواء کے احباب شامل تھے۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ذوالقرنین بھٹی، زاہد گھمن اور محمد عدیل رانا نے سرانجام دیئے۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت محمد اعجاز نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کرنے والوں میں صاحبزادہ سید عمران شاہ، محمد بابر، مقبول حسین، ارشدحسین، خضر نوشاہی، راجہ محمد سلیم، محمد رزاق، محمد ندیم طاہر، محمد وسیم، محمد امجد سلہری، محمد وقار احمد خان قادری شامل تھے۔

 پروگرام میں خصوصی خطاب امیر کوریا محمد جمیل قادری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا جائے اور یہ اللہ پاک کا حکم ہے۔ جس نبی آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے سے انسان کو ہدایت نصیب ہوئی اس آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت کیوں نہ منایا جائے آج حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر درود و سلام اور خصوصی دعا کی گئی۔ علامہ حافظ انور صاحب نے خصوصی دعا فرمائی سینکڑوں شرکاء کو انتظامیہ مسجد طیبہ شم پینگ کی جانب سے خصوصی لنگر تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی مسجد کا ہال مکمل طور پر بھر گیا اور سینکڑوں لوگ باہر موجود تھے۔ پروگرام کی کامیابی کیلئے ذوالقرنین بھٹی، محمد بابر، محمد بابر مصطفوی، محمد اعجاز، سید عمران شاہ، امجد سلہری، چن زیب قادری، گلزار حسین، چوہدری امتیاز، محمد عمران اور خادم حسین قادری نے خصوصی کاؤش کی۔

رپورٹ : محمد عدیل رانا (MQI کوریا)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امور خارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top