ناظم امور خارجہ جی ایم ملک صحتیاب ہو گئے۔

مورخہ: 20 مئی 2009ء
پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر جی ایم ملک دل کے مرض سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ صحت یابی کے بعد انہوں نے تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں معمول کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ انہیں ایک ماہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف پنجاب کارڈیالوجی میں ان کا بائی پاس کیا گیا۔ بائی پاس کے بعد ایک ماہ بیڈ ریسٹ کے بعد اب وہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ان کی صحت یابی پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے کارکنان و قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ دوسری جانب جی ایم ملک نے دوارن بیماری تیمار داری کرنے والوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرنے کے علاوہ تمام کارکنان و قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top