تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم جاری

مورخہ: 20 مئی 2009ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین سے یکجہتی اور انکی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ مہم میں مرکزی قائدین سے لے کر کارکنان تک بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اس عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرنی ہے۔ متاثرین سوات ہمارے ہی مسلمان بھائی ہیں جو بے بس اور بے گھر ہو چکے ہیں، ان کے مدد کرنا ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے۔ آئیں! ہم سب قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں اور متاثرین کی ہر ممکن حد تک مدد کریں۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور نے مرکزی قائدین کی زیرنگرانی اجتماعی سطح پر جھولی پھیلاؤ مہم شروع کی۔ یہ اجتماعی مہم مورخہ 20 مئی 2009ء کو گروپس کی صورت میں چلائی گئی اور ہر طبقہ فکر سے اپیل کی گئی۔ اس موقع پر قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود، ناظم مہمات جواد حامد، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، منہاج یوتھ لیگ کے صدر محمد بلال مصطفوی، علامہ لطیف سندھو اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی جھولی پھیلاؤ قافلے کے ساتھ تھے۔ تحریک کے مرکزی قائدین نے جھولی پھیلا کر بازاروں، سٹرکوں، چوراہوں اور مختلف عوامی جگہوں پر جا کر عوام سے نقد امداد اکٹھی کی۔ جھولی پھیلاؤ مہم کے دوران لوگوں نے چوراہوں، گاڑیوں، دکانوں، راہ چلتے مسافروں اور ہر خاص و عام سے اپیل کی، لوگوں نے اپنی اسطاعت کے مطابق اس میں حصہ لیا۔ اس مہم میں شرکت کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ایک خصوصی فلوٹ بھی تیار کیا ہے جسے مختلف بینرز سے سجایا گیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمات جھولی پھیلاؤ مہم کے ذریعے امداد کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے بڑے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ سیاسی، سماجی، کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ مہم میں حصہ لیں گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور بھر کی مختلف اہم جگہوں پر سامان جمع کرنے کے لیے امدادی کیمپس بھی لگا رکھے ہیں جہاں عوام بڑی تعداد میں متاثرین کے لیے اشیائے ضروریہ جمع کرا رہی ہیں۔

جھولی پھیلاؤ مہم کے آغاز کے موقع پر قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ متاثرین سوات و مالا کنڈ کے لیے تحریک منہاج القرآن کی تحصیلی، ضلعی اور بیرون ملک تنظیمات دن رات امدادی سامان اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ مردان میں منہاج خیمہ بستی میں ایک ہزار خاندانوں کو آباد کیا گیا ہے اور انھیں بہتر سے بہتر سہولتیں دی جارہی ہیں۔

مزید تصاویر ملاحظہ فرمانے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top