علامہ ظل عمر قادری کا بارسلونا ائیر پورٹ پر پُرتباک استقبال

مورخہ: 15 مئی 2009ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد، منہاج یونیورسٹی کے فاضل اور Noor TV کے معروف مقرر علامہ ظل عمر قادری 4 روزہ دعوتی دورے پر 15 مئی کو آئرلینڈ سے بارسلونا پہنچ گئے ہیں۔ منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے بارسلونا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق اور یوسف بلال مصطفوی موجود تھے۔

علامہ ظل عمر قادری نے 15 مئی بروز جمعہ کو بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا، وہ بارسلونا، سپین میں قیام کے دوران جن دیگر پروگرامز میں شرکت کریں گے ان میں مساجد کے اوپن ڈور سیشن کی تقریب، منہاج یوتھ لیگ سپین کی تربیتی نشست، منہاج ویمن لیگ سپین کی تربیتی نشست اور ماہانہ محفل گیارہویں شریف سے خطاب کریں گے ۔

نوید احمد اندلسی
(سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top