منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا 'امداد کارواں' آج ریگل چوک (مسجد شہدا) سے روانہ ہو گا، گورنر پنجاب خصوصی شرکت کریں گے۔

مورخہ: 22 مئی 2009ء

سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام ”امداد کاررواں“ آج (22 مئی 2009ء بروز ہفتہ) 12:00 بجے داتا دربار سے روانہ ہو گا۔ بے گھر افراد کی مدد کیلئے روانہ ہونے والا تاریخی امداد کاررواں مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، گھگڑ منڈی، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، سرائے عالمگیر، جہلم دینہ، سوہاوہ، گوجر خان اور راولپنڈی سے ٹرکوں کے قافلوں کو شامل کرتا مردان پہنچےگا۔ امدادی ٹرکوں کو روانہ کرنے کے موقع پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر خصوصی شرکت کریں گے۔ جبکہ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر، سینٹر حاجی عدیل، مشیر گورنر پنجاب صفدر بٹ، پیر قطب الدین فریدی، حمید الدین مشرقی، غلام محی الدین دیوان، اداکار فردوس جمال، ہدایت کار سید نور، ایم پی اے ساجدہ میر، ماجدہ زیدی اور دیگر سیاسی، سماجی شخصیات متاثرین سوات کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top