منہاج ویلفیئر فاؤنڈيشن کے زیراہتمام متاثرین سوات کے لئے بچوں کی جھولی پھیلاؤ مہم

مورخہ: 21 مئی 2009ء

متاثرین سوات و مالاکنڈ کی امداد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم تیزی سے جاری ہے۔ 21 مئی 2009ء کو جھولی پھیلاؤ مہم میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ جھولی پھیلاؤ مہم کا یہ مرحلہ لاہور کے لبرٹی چوک سےشروع ہوا۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ناظم ڈاکٹر شاہد محمود، جواد حامد، ساجد محمود بھٹی، علامہ محمد حسین آزاد اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی قائدین نے بچوں کے ساتھ لبرٹی چوک سے جھولی پھیلاؤ مہم شروع کی۔ ننھے منھے بچوں کی اس اپیل کا مقصد سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کی بچوں کیساتھ ہمدردی اور ان کی بحالی کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

بچوں نے ایم ڈبلیو ایف کی سرخ رنگ کی آفیشل ٹوپیاں اور شرٹس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔ ننھے منھے بچوں نے لبرٹی چوک میں مختلف دکانوں، چوراہوں، راہ چلتے لوگوں کے علاوہ گاڑیوں میں سوار مسافروں اور رکشہ سواروں کے سامنے امداد کے لیے جھولی پھیلائی۔ اس موقع پر دکانداروں، عوام اور مسافروں کے علاوہ زندگی کے ہر طبقے ہائے فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بچوں کی اپیل پر دل کھول کر جھولی پھیلاؤ مہم میں حصہ ڈالا۔

اس جھولی پھیلاؤ مہم میں میڈیا کے نمائندوں نے ننھے منھے بچوں کے انٹرویوز بھی کیے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے متاثرین بہن بھائیوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں اور جھولی پھیلاؤ مہم میں شریک ہو کر بہت خوش ہیں۔

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈيشن سوات متاثرین کے لیے درجنوں ٹرکوں میں امدادی سامان روانہ کر چکی ہے۔ دوسری جانب جھولی پھیلاؤ مہم لاہور بھر میں جاری ہے۔ اس مہم کے ذریعے متاثرین سوات کے لیے نقدی کیش جمع کیا جا رہا ہے۔

Click for More Photos

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top