منہاج القرآ ن ویمن لیگ کا قافلہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان لیکر مردان روانہ

مورخہ: 26 مئی 2009ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں خواتین اور بچوں کیلئے دودھ، بسکٹ پانی کی بوتلیں، دال، گھی، صابن اور روز مرہ ضرورت کی چیزیں شامل ہیں۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہا ج القرآن شیخ زاہد فیاض، ناظم ویلفیئر ڈاکٹر شاہد محمود اور صدر یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے ویمن لیگ کے اس قافلے کو رخصت کیا۔ اس سے پہلے بھی تحریک منہاج القرآن سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کی امدا د کیلئے 25 ٹرک روانہ کر چکی ہے۔ آج منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فاطمہ مشہدی کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ..... جس میں سمیرا رفاقت، فریحہ خان، ساجدہ صادق، صائمہ خان، عائشہ شبیر، خدیجہ فاطمہ، انیلہ ڈوگر، مریم حفیظ اور کشور شاہین کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین شامل ہیں.... لاکھوں روپے مالیت کا سامان لیکر اپنی بہنوں کی امداد اور اظہار یکجہتی کیلئے مردان روانہ ہوگیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ مشہدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی قومی المیہ ہے لیکن مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے چونکہ اس نقل مکانی میں بچوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں ہجرت کی ہے لہذا ان کے مسائل کو خواتین ہی اچھے طریقے سے سمجھ سکتی ہیں اس لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کاقافلہ امدادی سامان لیکر آج مردان روانہ ہو رہا ہے ان شاء اللہ ان کی مدد میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top