پاکپتن کے ہونہار ثناء خوان احسن جاوید قادری کی نعت خوانی کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں

مورخہ: 29 مئی 2009ء

رپورٹ : محمد جاوید عوامی

تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے جانثار کارکن اور یونین کونسل نمبر 5 کے ناظم محمد جاوید محنتی کے صاحبزادے احسن جاوید قادری نے نعت خوانی کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں ہیں۔ ہونہار نعت خوان نے ضلع بھر کے مڈل سکولوں میں کے طلبہ کے درمیان ہونے والے مقابلہ نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر ہونے والے دوسرے مقابلہ نعت میں احسن جاوید قادری پہلے نمبر پر رہے۔ نعت خوانی کا یہ مقابلہ ضلع پاکپتن کے سکولوں کے درمیان ہوا تھا۔ انجمنِ ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک اور نعت خوانی کے مقابلہ میں احسن جاوید قادری نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

بابا فرید ایجوکیشنل بورڈ کے درمیان منعقدہ مقابلہ نعت خوانی میں احسن جاوید قادری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ احسن جاوید قادری کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیض سے ممکن ہوئی۔ اس کے ساتھ ایم سی مڈل سکول نمبر 1 کے ہیڈ ماسٹر ملک بشیر صاحب اور معزز استاد قاسم علی شاد صاحب کی دعائیں بھی اس کامیابی میں شامل ہیں۔ احسن جاوید کو ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی پر سکول کی طرف سے سال 2009 کا بیسٹ سٹوڈنٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top