فحاشی اور بے راہروی کا سیلاب نوجوان نسل کے اخلاق اور کردار کو شدید متاثر کر رہا ہے : ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض

مورخہ: 31 مئی 2009ء

ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
استحکام پاکستان کیلئے نوجوانوں کو سربکف ہونا ہو گا
منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے وفد کی سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض سے ملاقات

منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے صدر عثمان گجرکی قیادت میں وفد نے سنیئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نوجوان قوم کا سرمایہ اور معمار ہوتے ہیں۔ قوم کے ان معماروں کی اخلاقی اور روحانی تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائی کی قوتیں دن بدن زور پکڑ رہی ہیں اور آج کا نوجوان تیزی سے دین سے دوری کی راہ پر گامزن ہے۔ آج نیکی کی قوتوں کو اپنی رفتار تیز کرنا ہو گی اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج دین سے بے بہرہ لوگ قوم کے ہیرو قرار دیے جا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں فحاشی اور بے راہروی کا سیلاب نوجوان نسل کے اخلاق اور کردار کو بُری طرح متاثر کر رہا ہے۔ بایں وجہ نوجوان نسل کو اسکی نذر ہونے سے بچانے کیلئے موثر جدوجہد کرنا ہو گی۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ قیام پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔ آج نوجوانوں کو استحکام پاکستان کیلئے بھی سربکف ہونا چاہیے تاکہ اسلام اور پاکستان کے بدخواہ اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top