منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مورخہ: 28 مئی 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس چودھری محمد سعیدکی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ جب کہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل، ڈائریکٹر منہاج القرآن ناروے علامہ میر حسن قادری نے خصوصی شرکت فرمائی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا،جس کی سعادت حنیف مغل کو حاصل ہوئی، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اعزاز صدر منہاج نعت کونسل مرکز سارسل محمد زاہد کو حاصل ہوا، پروگرام کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری منہاج القرآن فرانس رانا فیصل علی قادری نے ادا کیے۔ مہمانان گرامی کے علاوہ صدر ادارہ عبدالجباربٹ، سرپرست یورپین کونسل حاجی گلزار احمد، صدر مجلس شوریٰ چودھری محمد سعید اور ڈائریکٹر MWF یورپ علامہ حافظ اقبال اعظم بھی سٹیج پر تشریف فرما تھے-

علامہ حسن میر قادری نے بڑا جامع تربیتی اور فکری خطاب فرمایا۔ آپ نے فرمایا اگر ہم تحریک اور قائد تحریک سے محبت کے دعویدار ہیں تو ہمیں احکام قائد پر عمل کرنا ہو گا۔ آپس کی رنجشوں کو بھلانا ہوگا۔ اپنے جزبے میں وسعت پیدا کرنی ہوگی۔ اپنے فرائض پر توجہ دینی ہو گی۔ اپنے فرائض سے غفلت اور دوسرے کے کام میں مداخلت کو تحریکی ساتھیوں پر شیطانی حملے سے مترادف قرار دیا۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن فرانس کی کارکردگی کو سراہا۔ MWF کے تحت چلنے والے یتیم بچوں کے ادارہ آغوش اور اس کی زیر تعمیر بلڈنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کے لیے کی گئی خدمات کا ذکر کیا اور اس کو مزید بہتر اور موثر کرنے کا اعادہ کیا۔

پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی انتظامیہ کی طرف سے تمام شرکاء محفل کے لیے خصوصی کھانے کا اہمتام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد صدر میڈیا کونسل فرانس

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top