ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں 'شب دعا' کا انعقاد

مورخہ: 05 جون 2009ء

اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ جس میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں۔ اسلامی ریاست کے اندر کسی ایک فرد یا گروہ کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں کہ وہ کلمہ گو مسلمانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہو ئے مسلح جدوجہد شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ شب لاہور میں متاثرین سوات کی امداد، بحالی اور تعمیرنو کے لیے منعقد کی گی خصوصی محفل شب دعا میں کینڈا سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احادیث مبارکہ کی تعلیمات کی روشنی میں ایسے لوگ غلط اور باغی ہیں جو مسلمان حکمرانوں کی حکومت کی رٹ کو چیلنج کر کے امن عامہ تباہ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے۔

اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ جس میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں۔ اسلامی ریاست کے اندر کسی ایک فرد یا گروہ کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں کہ وہ کلمہ گو مسلمانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہو ئے مسلح جدوجہد شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ شب لاہور میں متاثرین سوات کی امداد، بحالی اور تعمیر نو کے لیے منعقد کی گی خصوصی محفل شب دعا میں کینڈا سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احادیث مبارکہ کی تعلیمات کی روشنی میں ایسے لوگ غلط اور باغی ہیں جو مسلمان حکمرانوں کی حکومت کی رٹ کو چیلنج کر کے امن عامہ تباہ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں جب تک نظام صلوۃ کو روکتے ہوئے مساجد بند نہ کرا دیں اور ارکان اسلام کا انکار کر کے کھلے عام کفر میں نہ چلے جائیں تب تک ان کے خلاف کسی کو تلوار ہتھیار اٹھانے کی اجاازت نہیں۔ موجودہ دور کے حکمران مسلمان ہیں۔ ان میں گنہگار، نیک اور صالح انسان بھی موجود ہیں مفاد پرست اور بدکردار لوگوں کو بدلنے اور اقتدار اچھے لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے آئین پاکستان میں الیکشن کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر پانچ سال بعد موقع میسر آتا ہے۔ مگر افسوس کہ وہ جن حکمرانوں کو پانچ سال گالیاں دیتے ہیں الیکشن کے دن ووٹ بھی انہیں کو دیتے ہیں۔ جس سے ملک کی تقدیر بدل نہیں سکتی۔ قوم کو جو حکمران ملے ہیں وہ اسکے نظریات اوراعمال کے عین مطابق ہیں۔

علامہ احمد نواز انجم نے درود پاک کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 26 کروڑ 13 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔ یہ تعداد گوشہ درود میں اب تک کسی بھی ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ گوشہ درود کے اب تک پڑھے جانے والے مجموعی دورد پاک کی تعداد 8 ارب اور 26 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

محفل شب دعا میں تما م طبقہ ہائے زندگی کے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شیخ زاہد فیاض سنئیر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن کے علاوہ مسکین فیض الرحمن درانی، سید فرحت حسین شاہ، اداکارفردوس جمال، ارشاد طاہر، ملک یامین اعوان، مفتی عبد القیوم ہزاروی، معروف ثنا خوان اخترقریشی، قاری سید صداقت علی، حمید الدین المشرقی، راجہ زاہد، جواد حامد، ساجد بھٹی، احمد نواز انجم، محمد لطیف مدنی،میاں زاہد اسلام، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان، چودھری اختر رسول، فاطمہ مشہدی، سمیرا رفاقت اور انیلہ ڈوگر نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر طاہر القادری نے ہزاروں شرکاء کے ساتھ مل کر متاثرین سوات کی جلد آبادکاری اور وطن عزیز میں امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top