ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی فرانس سے اٹلی روانہ

مورخہ: 09 جون 2009ء

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپین ممالک کے تنظیمی دورے کے دوسرے مرحلے میں فرانس سے اٹلی روانہ ہوگئے ہیں۔ فرانس کے مشہور ائرپورٹ چارلس ڈیگال پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، صدر میڈیا کونسل راؤخلیل احمد، شیخ ارشد اور دیگر تحریکی ساتھیوں نے ناظم اعلیٰ کو رخصت کیا۔ اس تنظیمی دورے میں ناظم اعلیٰ صاحب کے ساتھ سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری اور ناظم یورپین کونسل حافظ محمد اقبال اعظم بھی ساتھ ہونگے۔

ناظم اعلیٰ اس مرحلے میں اٹلی، یونان، آسڑیا اورسپین کے دورہ جات کریں گے اور اس کے علاوہ ان تنظیمات کے ایگزیکٹیو ممبران اور مجلس شوریٰ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور تربیتی نشستوں سے خطاب کریں گے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد (صدر میڈیا کونسل فرانس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top