منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا تیسرا قافلہ مردان روانہ

مورخہ: 09 جون 2009ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان کا تیسرا قافلہ منہاج خیمہ بستی واقع مردان تحت بائی سوات، بونیر اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں اشیائے خورد و نوش، کمبل، جوتے، بستر، کپڑے، ادویات، دودھ، بسکٹ پانی کی بوتلیں، دال گھی، صابن اور روزمرہ اشیاء کی چیزیں شامل ہیں۔ قائم مقام ناظم اعلیٰ تحریک منہا ج القرآن شیخ زاہد فیاض اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے اس قافلے کو رخصت کیا۔اس سے پہلے بھی تحریک منہاج القرآن سوات، بونیر اور مالاکنڈ کے متاثرین کی امدا د کیلئے کئی ٹرکوں کے قافلے روانہ کرچکے ہیں۔

اس موقع پر قائم مقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض اور منہاج القرآ ن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شاہد محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن پوری دنیا میں بلا امتیاز رنگ، نسل و مذہب انسانیت کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ طوفان سونامی ہو یا قیامت خیز زلزلہ کشمیر، سیلاب کی تباہ کاریاں ہو یا سوات، بونیر اور مالاکنڈ ڈویژن کے متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر جگہ ان کی امداد کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی نکل مکانی قومی المیہ ہے لیکن مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے چونکہ اس نکل مکانی میں بچوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں ہجرت کی ہے لہذا ان کے مسائل کو اچھے طریقے سے سمجھیں اور ان کی امداد کے لیے کمربستہ ہوں۔اس موقع پر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی،احمد نوازانجم، ساجد بھٹی، عاقل ملک، جواد حامد، میاں زاہد اسلام، چودھری محمود، ساجد گوندل، امجد جٹ، بلال مصطفوی، ارشاد طاہر، راجہ زاہد، ڈاکٹر شبیر احمد، ظہیر گجر، فاطمہ مشہدی، سمیرا رفاقت ایڈوکیٹ اور انیلہ ڈوگر بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top