ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

مورخہ: 18 جون 2009ء

ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات نے ہر خاص و عام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے
تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو

ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات، امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور عوام الناس میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ، حکومت اور حکومتی ادارے عوام کے مسائل اور بگڑتے ہوئے حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی، بے روز گاری، وسائل کی عدم دستیابی اور سب سے بڑھ کر تسلسل سے جاری دہشت گردی کے واقعات نے ہر خاص و عام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ان حالات کے پیش نظر قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے 21 جون کو تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ درج بالا ایشوز کے علاوہ اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی بدلتے ہوئے حالات کا جائز ہ بھی لیا جائے گا اور باہمی مشاورت سے تحریک منہاج القرآن کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top