نظامت تربیت کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز (پہلا دن)
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت و تربیت نے شرکت کی۔ اس کیمپ کے ذریعے نظامت تربیت کا مقصد ایسے افراد کو تیار کرنا جو یونین کونسل تک کے عہدیداران کی تربیت کیلئے فعال کردار ادا کر سکیں۔
تربیتی کیمپ کے پہلے دن کاآغاز تلاوت قرآن حکیم اور نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہوا۔ دو روزہ کیمپ کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے مرکزی ناظم تربیت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد ایسے ٹرینرز تیار کرناہے جو یونین کونسل سطح کے جملہ عہدیداران کی علمی، عملی، فکری، تنظیمی اور انتظامی تربیت کرسکیں۔ انشاء اللہ مستقبل میں نظامت دعوت کے ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت و تربیت مرکزی نظامت تربیت کے طے کردہ شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپ منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو نظامتوں کے درمیان انتہائی اہم کوآرڈینیشن اورباہمی تعاون کی منہ بولتی تصویر ہے۔ اس کے بعد مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر قادری نے بعنوان ’’حلقہ درود کا قیام و استحکام‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مقاصد میں یونین کونسل سطح تک حلقہ درود کا قیام بھی ہے۔ اس کے بعد ’’زندگی کا مقصد لوجہ اللہ‘‘ کے عنوان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔ امیر پنجاب احمد نواز انجم نے لیکچر بعنوان ’’یونین کونسل کے عہدیداران او ر انکی ذمہ داریاں ‘‘کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کے عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک منہاج القرآن کا پیغام گلی گلی اور نگر نگر عام کریں۔ ان کے بعد مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے’’ ناظمین دعو ت وتربیت کی ذمہ داریوں‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلی ناظمین تربیت کی ذمہ داری ہے کہ ہفتہ وار حلقہ ہائے ذکر و فکر اور ماہانہ شب بیداری کے پروگرام کی نگرانی کریں اور تحصیلی ناظمین دعوت کی ذمہ داری ہے کہ عرفان القرآن کورس اوردروس عرفان القرآن کو فروغ دیں۔
سٹیج کنڈکٹ کی مکمل ذمہ داری قمر جاوید ملک مرکزی نائب ناظم تربیت نے ادا کی۔ جبکہ کوآرڈینیشن کے فرائض عبدالرازق چوہدر ی نائب ناظم تربیت اورکیمپ کے انتظامات کے فرائض سید شاہدحسین کاظمی آفس سیکرٹری نظامت تربیت نے سر انجام دئیے۔
رپورٹ:عبدالرازق چوہدری
تبصرہ