متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال اور امداد پر 7 کروڑسے زائد کی خطیر رقم خرچ ہو چکی ہے : شیخ زاہد فیاض

متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال اور امداد پر 7 کروڑسے زائد کی خطیر رقم خرچ ہو چکی ہے : شیخ زاہد فیاض
منہاج خیمہ بستی مردان کے 75خاندانوں کی رخصتی کے موقع پر کمشنرمردان عادل خان و دیگر کا خطاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں یہ بات واضح طور پر کہتا ہوں کہ MWF کی متاثرین سوات کے لیے کی جانے والی کوشیشیں اور کارکردگی دیگر تمام این جی اوز سے بڑھ کر ہے اور میں منہاج فاؤنڈیشن کے ان تمام کارکنان سے بے حد متاثر ہوا ہوں جو شب و روز متاثرین کی خدمت کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار کمشنر مردان ڈویژن عادل خان نے نوشہرہ مردان روڈ پر منہاج خیمہ بستی کے 75 خاندانوں پر مشتمل 900 افراد کو سوات، بونیر اور مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں رخصت کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے قائم مقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ اب تک متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال اور امداد پر تقریباً 7 کروڑ سے زائد کی خطیر رقم خرچ ہو چکی ہے اورہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع میں اپنی طرف سے کوئی کمی نہیں کی۔ منہاج

فاؤنڈیشن کے سنیئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری نے خاندانوں کی باعزت رخصتی کی تقریب کے موقع پر بتایا کہ منہاج فاؤنڈیشن کی جانب سے فی خاندان کو 20 ہزار روپے نقد کے علاوہ راشن پیکج اور ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر MWF نے متاثرین سوات، بونیر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر یہ فلاحی اور رفاحی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں سوات، بونیر اور مالاکنڈ کے 20 جید علماء کو منہاج القرآن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ افتخار شاہ بخاری نے انجمن نوجوانان اہلسنت کے 79 نوجوانوں کا بھی خیر مقدم کیا۔ جنہوں نے تحریک منہاج القرآن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ تقریب سے سید فرحت حسین شاہ، بلال مصطفوی، مشتاق سہروردی اور ساجد محمود بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top