تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیر اہتمام 28 واں ماہانہ درس قرآن 2 اگست کو ہوگا

تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے زیراہتمام 28 واں ماہانہ درس قرآن 2 اگست 2009 کو ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن شرقپور شریف کے مرکزی رہنماء حاجی ملک محمد منشاء اور جامع مسجد آکی پور کے خطیب قاری محمد رفیق مہمان خصوصی ہوں گے۔ نور شادی ہال میں ہونے والے اس درس قرآن میں مرکزی نائب ناظم دعوت محمد رضا قادری منہاجین خطاب کریں گے۔ پروگرام میں زینت القراء الشیخ القاری محمد ظفر اقبال زین العابدی الزھری تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف صوفی محمد رمضان حاصل کریں گے۔ حافظ عاکف حسن نقیب محفل ہوں گے۔ درس قرآن میں آنے والے شرکاء کے لیے خصوصی طور پر 2 عدد عرفان القرآن ہوں گے، عرفان القرآن بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top