منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام غوث الاعظم (رض) کانفرنس 2، اگست کو ہو گی

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس 2 اگست 2009 کو مانچسٹر میں ہو رہی ہے۔ جامع مسجد مانچسٹر وکٹوریا پارک میں ہونے والی تاریخی کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام و المحدثین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کریں گے۔ پروگرام نماز مغرب کے بعد 2 بجے (پاکستانی وقت ساڑھے 7 بجے شام) شروع ہو گا۔ پروگرام میں عالم اسلام کے نامور قاری القراء سید صداقت علی تلاوت قرآن پاک کریں گے۔ قاری جاوید اختر اور بلبل منہاج محمد افضل نوشاہی پروگرام میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ تاریخی کانفرنس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ خواتین کے لیے الگ انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کانفرنس کی خاص بات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top