منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا۔ جاپان کے زیراہتمام معراج النبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا۔ جاپان کے زیراہتمام معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کا انعقادگیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ مختلف مکتبہ ء فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد یعقوب مغل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سعادت پاکستان کے نامور، ایوارڈیافتہ نعت خواں محمد جاوید سجن نے حاصل کی۔ جنہوں نے اپنی خوبصورت آواز سے ماحول کو پُرکیف بنادیا۔ اس محفل پاک میں نقابت کے فرائض سید عثمان علی بخاری نے سرانجام دیے، منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا۔ جاپان کے زیر اہتما م منعقدہ اس معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کی جوکہ علماء کرام اور فن خطابت میں اپنا منفرد اور دلکش انداز رکھتے ہیں۔ انہوں نے معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے واقع کو انتہائی خوبصورت اور دلکش انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ جاپان کے دوران دیگر مقامات اور شہروں میں معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موضوع پر خطاب بیان کئے مگر ناگویا شہر میں ہونے والا یہ سحر انگیز خطاب جو کہ علم و روحانیت کا مجمع تھا وہ اپنی مثال آپ تھا۔ علامہ رانا محمد ادریس کے واقع معراج پر اچھوتے اندازبیاں کو حاضرین مجلس نے بے حد سراہا، معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس پروگرام میں انعام الحق، حافظ محمد یعقوب اور محمد سلیم خاں نے اباراکی سے خصوصی طورپر شرکت کی۔ خصوصی خطاب کے بعد دعائے خیر سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

مرکز ی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے اپنے دورہ ناگویا میں ناگویا تنظیم کی اعلیٰ کارکردگی پر تمام رفقاء کوخراج تحسین پیش کیا اور خصوصاً منہاج القرآن ناگویا کے زیرا ہتمام ضیافت میلاد کے اہتمام پر بہت مبارکباد اور دعائیں دیں۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن ناگویا کے تحت پچھلے رمضان المبارک سے’’ضیافت میلاد سارا سال‘‘ کے عنوان سے ہر روز بلاناغہ ضیافت میلاد کااہتمام کیا جارہا ہے جو کہ نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

18 جولائی کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ اپنے تنظیمی دورہ جاپان سے واپس پاکستان تشریف لے گئے، ناگویا کے ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے سینئر قائدین عثمان بخاری، علی عمران، اعجازکیانی، حافظ محمد یعقوب، محمد سلیم خان اور حافظ عبدالمصطفیٰ موجود تھے۔
رپورٹ: سید عثمان علی بخاری (ناگویا)
مرتب: میاں محمد اشتیاق(سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top