منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان، اٹلی کے زیراہتمام شب برات

مورخہ: 05 اگست 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان، اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 5 اگست 2009ء کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو اٹلی میں شب برات کے موقع پر شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام بعد از نماز مغرب منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام خداوندی اور بارگاہ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدحت سرائی سے ہوا۔ جس کے بعد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بعنوان "سفر توبہ کے تین اسٹیشن" سنایا گیا۔

پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا، اس کا پہلا حصہ شیخ الاسلام کا خطاب تھا، جو نماز عشاء تک جاری رہا۔ نماز عشاء ادا کرنے کے بعد شب 11 بج کر 15 منٹ پر صلاۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ مسجد کا حال مکمل طور پر نہ صرف بھرا ھوا تھا بلکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک محفل تھی۔

بعد ازاں علامہ وقار احمد نے حاضرین کو انفرادی عبادات کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی رات کا پیغام یہ ہے کہ ایک دوسرے کو معاف کیا جائے اور معافی مانگی جائے۔ اس کے بعد خصوصی دعا ہوئی۔ دعا کے بعد انفرادی معمولات اور ذکر و اذکار کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top