مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کا فرانس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

مورخہ: 16 اگست 2009ء
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی دعوتی دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ مفتی اعظم کا پیرس کے ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر منہاج القرآن یورپین کونسل MWF کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، ناظم منہاج القرآن فرانس رانا فیصل علی قادری، صدر میڈیا اینڈ کوآرڈینیشن بیورو یورپین کونسل راؤ خلیل احمد، ممبر مجلس شوریٰ فرانس حاجی احمد اور دیگرعہدیداران نے مفتی صاحب کا استقبال کیا۔

مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی اس وزٹ کے دوران منہاج القرآن فرانس کے عہدیداران کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کے ساتھ فقہی، شرعی، علمی و فکری مسائل پر سوال و جواب کی نشست ہو گی جس کا اہتمام 21 اگست بروز جمعۃ المبارک کو شام ساڑھے آٹھ بجے کیا گیا ہے۔ عوام الناس کو دعوت عام ہے۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد (صدر MCB یورپین کونسل)
مرتب : میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امور خارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top