منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام سیدہ کائنات حضرت فاطمہ (رض) سیرت کانفرنس 29 اگست کو منعقد ہو گی۔

مورخہ: 26 اگست 2009ء

منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام 29 اگست 2009ء بروز ہفتہ کو سیدہ کائنات حضرت فاطمہ (رض) سیرت کانفرنس منعقد ہو گی۔ جو شام چھ بجے شروع ہو گی اور افطاری تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ ناروے کی صدر رافعہ رؤوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد یہاں پرورش پانے والی نوجوان نسل کو سیرت فاطمہ (رض) سے روشناس کروانا ہے۔ پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ پروگرام کے آخر پر افطاری کا بھی وسیع انتظام ہو گا۔

عقیل قادر (اوسلو)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top