منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

مورخہ: 16 اگست 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل (NEC) کا اجلاس مورخہ 16 اگست بروز اتوار کارپی شہر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت نومنتخب صدر حافظ عبدالمناف نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے جملہ ایگزیکٹیو ممبران ظہیر انجم، محمد اظہر، محمدانور، مہدی برسہ، قاری غلام رسول، سلطان محمود، مختار قادری، حافظ اعجاز، الطاف چیمہ، شیخ مجاہد، محمد ظریف، ساجد محمود، محمد ندیم، سمیع اللہ وڑائچ، شکیل احمد، اشرف بٹ، احمد یار تارڑ، حاجی عمران اور شعبان حبیب الرحمن نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں منہاج القرآن اٹلی کے جملہ تنظیمی امور کے متعلق بھی تفصیلی ڈسکشن کی گئی اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی ظہیر انجم نے اجلاس میں مختلف امور کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں منہاج مصالحتی کونسل کے بھرپور قیام پر زور دیا گیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے فورمز کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی نے تربیتی حوالے سے خطاب کیا اور دعا کی۔ اجلاس کے اختتام پر جملہ شرکاء اجلاس کو کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: سمیع اللہ وڑائچ (کوآرڈینیٹر MCB یورپ)
مرتب: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top