مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے فرانس مرکز میں سامعین کے سوالات کے جوابات

مورخہ: 21 اگست 2009ء

مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورے کے سلسلہ میں فرانس کے دورہ پر ہیں۔ مورخہ 21 اگست 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر ایک خصوصی تربیتی اور روحانی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاوری مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی نائب امیر، سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان اور ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ اقبال اعظم بھی سٹیج پر موجود تھے۔

اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس پروگرام میں فرانس بھر سے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی نے خصوصی لیکچر دیا اور آخر میں سامعین کے سوالات کے قرآن و حدیث کی روشنی میں جوابات دیے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد (صدر MCB یورپ)
مرتب : میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top