منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے زیر اہتمام سیدہ کائنات (رض) کانفرنس کا انعقاد

مورخہ: 25 اگست 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (ساؤتھ اٹلی) میں سیدہ کائنات (رض) کانفرنس کا انعقاد 3 رمضان المبارک بروز سوموار کیا گیا۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد عرفان حیات رانجھا نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ حافظ عبد المنان نے ختم شریف پڑھا اور منہاج القرآن ویمن لیگ کارپی کی جانب سے درود شریف اور قرآن شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں منہاج یونیورسٹی کے نوجوان فاضل علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی نے سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیھا کی سیرت و تعلیمات پر مدلل انداز میں خطاب کیا۔ اس محفل پاک میں صدر منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی حافظ عبد المناف، ناظم ظہیر انجم، سلطان محمود، قاری غلام رسول، شکیل احمد، اشرف بٹ، شعبان حبیب الرحمان، ملک ظریف کے علاوہ سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر منہاج ویمن لیگ کارپی کی جانب سے تمام حاضرین کے لئے کھانے کا بھی اہتمام تھا۔

رپورٹ: میڈیا اینڈ کوارڈینیشن کونسل یورپ
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top