منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین کی بارسلونا آمد، ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین مورخہ 3 ستمبر بروز جمعرات 7 روزہ دورہ پر بارسلونا ایئر پورٹ پر پہنچے، جہاں منہاج القرآن بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، حاجی طاہر پرویز، منہاج یوتھ لیگ کے لائبریرین بلال یوسف مصطفوی اور ذیشان علی نے ان کا استقبال کیا۔

آپ کے اس دورہ کا بنیادی مقصد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز پر جاری یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کے بارے تحریکی کارکنان اور عوام الناس کو معلومات پہنچانا اور اس کی تعمیر و تکمیل پر آنے والے فنڈز کی کولیکشن ہے۔ اس دورہ میں آپ بارسلونا کے علاوہ بادالونا اور لوگرونیو میں بھی تحریکی وابستگان سے ملاقاتیں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top